باسمہ تعالیٰ
حقوق، معصومین؊ کی نگاہ میں
ترجمہ محمد حسنین باقری
ارشاد پیغمبر اکرم ﷺ:خیال کرو اگر کسی کے ذمہ کسی کی کوئی امانت ہے تو وہ مالک کو واپس کرے اور یاد رکھو کہ مسلمان کا خون ہرگز حلال نہیں ہے، مسلمان کے مال میں تصرف جائز نہیں ہے مگر جب اجازت ہو۔ اپنے اوپر ظلم نہ کرو اور میرے بعد اسلام سے کفر کی طرف نہ چلے جاؤ ۔( ۱)
پیغمبر اکرم ﷺ:میری امت کے مفلس وہ لوگ ہیں جو نماز روزہ و زکات کے ساتھ وارد محشر ہوں لیکن چونکہ دنیا میں حق الناس ادا نہ کیا ہوگا اس لئے مشکل میں گرفتار ہونگے۔ کسی کو برا بھلا کہا ہوگا ، کسی کی طرف غلط نسبت دی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا۔ ان اعمال کی وجہ سے خدا کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ان کی نیکیوں کو اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جائے گا اور زیادہ نہ ہوں تو صاحب حقوق کے گناہوں کو اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جائے گا اس کے بعد انہیں آتش دوزخ کے حوالے کردیا جائے گا۔ یہ لوگ قیامت کے دن کے مفلسین میں سے ہوں گے۔ (۲)
پیغمبر اسلام ﷺ:جو بھی اپنے کسی مسلمان بھائی کا حق ادا نہ کرے تو خداوند عالم اس کو رزق کی برکت سے محروم کردیتا ہے جب تک کہ تو بہ نہ کرے۔ (۳)
امیرالمومنین حضرت علیؑ:بندوں کا ایک دوسرے پر ظلم کرنا قابل بخشش نہیں ہے۔ (۴)
حضرت علیؑ:خداوند عالم قیامت کے دن فرمائے گا: آج میں تمہارے درمیان عدل و انصاف کے ذریعہ فیصلہ کروں گا۔ میری بارگاہ میں کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیںہوسکتا۔ آج میں کمزور کا حق طاقت ور سے لوںگا۔ آج میں مظلوم کے حق میں ظالم سے قصاص لوں گا یا اس طریقہ سے کہ ظالم کی نیکیوں کو مظلوم کے نامۂ اعمال میں لکھ دوں گا یا مظلوم کے گناہوں کوختم کرکے ظالم کے نام ان گناہوں کو لکھ دوں گا۔(۵)
حضرت علیؑ:خداوندعالم نے اپنے بندوں کے حقوق کو اپنے حقوق پر مقدم کیا ہے۔ جو بھی بندگان خدا کے حقوق کا خیال کرے وہی حقوق الٰہی کا خیال کرے گا۔ (۶)
امام جعفر صادقؑ :مومنین کے حقوق ادا کرنے سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہے(۷)
امام جعفر صادقؑ :پل صراط پر ایک ایسا موڑ ہے جہاں سے وہ شخص گزر ہی نہیں سکتا جس کے ذمہ حق الناس ہو۔ (۸)
آج صرف وہی ظالمین نجات پاسکتے ہیں جن کے سلسلے میں مظلوم اپنے حق سے درگزر کرے۔ (۹)
امام جعفر صادقؑ :تم میں سے جو بھی چاہتا ہے کہ اس کی د عا مستجاب ہو تو وہ اپنی درآمد اور کمائی کو پاک و پاکیزہ کرےا ور لوگوں کے حقوق ادا کرے۔ اس لئے کہ جس بندہ کے شکم میں مال حرام ہویا اس کے ذمہ کسی کا حق ہو تو اس کی دعا خدا تک نہیں پہنچتی۔ (۱۰)
امام جعفر صادقؑ :جو بھی اپنے بھائی کا مال ناحق کھائے اور اس کو واپس نہ کرے تو قیامت کے دن انگارے کھائے گا۔ (۱۱)
امام جعفر صادقؑ :خداوند عالم نے اپنی ذات کی قسم کھائی ہے کہ تین طرح کے لوگوں کو جنت میں داخل نہیں کرے گا: (۱) جو خدا کا انکار کرے۔ (۲) جو امام و رہبر کی مخالفت کرے۔ (۳) جو مسلمان کے حق کو ادا نہ کرے۔ (۱۲)
(۱)حقوق صفحہ ۳۰۔ (۲) محجۃ البیضا۸؍ ۳۴۰۔ بی ۷؍ ۲۷۴۔ وسائل ۱۳؍۷۸۔ (۳)بحار ۱۰۱؍ ۲۹۳۔ (۴) نہج البلاغہ خطبہ ۱۷۵۔ (۵)۔ (۶)میزان الحکمت ۲؍۴۸۔ (۷)میزان الحکمت۲؍۴۸۱۔ (۸)وسائل ۳۳۹۔ (۹)بحار ۷؍ ۲۶۸۔ (۱۰)عدۃ الداعی صفحہ ۱۲۸ بحار ۹۳؍۳۲۰۔ (۱۱)وسائل ۱۱؍ ۳۴۳۔ (۱۲)SSSSS
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں