جمعہ، 16 اگست، 2013

imam husain a.عزائے امام حسین علیہ السلام

عزائے امام حسین علیہ السلام
محمد حسنین باقری
 پیغمبر اکرمﷺ :اے فاطمہؐ! قیامت کے دن ہر آنکھ گریہ کرے گی۔ سوائے ان آنکھوں کے جو حسینؑکے غم میں روئی ہوں۔ (۱)
پیغمبر اکرمﷺ:قتل حسینؑکی وجہ سے مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت پیدا ہوگی جو کبھی سرد نہ ہوگی۔ (۲)
امام حسین  علیہ السلام:میں کشتۂ گریہ ہوں، مومن جب بھی مجھے یا دکرے گا اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے۔ (۳)
امام زین العابدین علیہ السلام:میں اس کا بیٹا ہوں جس پر آسمان کے فرشتوں نے گریہ کیا ہے، میں اس کا فرزند ہوں جس پر زمین پر جناتوں نے اور ہوا میں پرندوں نے نوحہ کیا۔ (۴)
امام زین العابدین علیہ السلام: قتل حسینؑ کی وجہ سے جس مومن کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوکر رخسار تک آجائیں تو خداوند عالم اس کی وجہ سے اس مومن کو جنت میں جگہ عطا فرماتا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ (۵)
 امام محمد باقر علیہ السلام: (عاشورہ کے دن نزدیک یا دور سے امام حسینؑ کی زیارت کے سلسلے میںگفتگو کرتے ہوئے) پھر حسینؑپر گریہ و زاری کرے اور اپنے گھر والوں کوگریہ کرنے کا حکم دے۔ اور شہادت حسینؑپر ایک دوسرے کو پرسہ دیں۔
راوی نے پوچھا: ایک دوسرے کو کس طرح پرسہ دیں؟ امامؑنے فرمایا: تم لوگ یہ جملہ کہہ دو :اعظم اللہ اجورنا بمصابنا بالحسین و جعلنا و ایاکم من الطالبین بثارہ مع ولیہ الامام المہدی من آل محمد علیہم السلام ( یعنی خداوند عالم اور ہم لوگوں کو ان لوگوں میں قرار دے جو امام زمانہؑکے ساتھ خون حسینؑکو بدلہ لیں گے۔ (۶)
امام جعفر صادق علیہ السلام :جو شخص امام حسینؑکے سلسلے میں ایک شعر کہے خود بھی روئے اور دس لوگوں کو رلائے تو خداوند عالم اس کو اور ان دس افراد کو جنت میں جگہ عنایت کرے گا۔ (۷)
 امام علی رضا علیہ السلام: عاشورہ کا دن جس کےلئے رنج و غم اور گریہ و بکا کا دن ہو تو خداوند عالم قیامت کے دن کو اس کےلئے خوشی کا دن قرار دے گا۔ (۸)
 امام علی رضا علیہ السلام:حسین جیسی ذات پر گریہ کرنے والوں کو گریہ کرنا چاہئے۔ اس لئے کہ ان پر گریہ کرنا بڑے گناہوں کو ختم کردیتا ہے۔ پھر فرمایا: جب محرم کا مہینہ آتا تھا تو کوئی بھی میرے والد (امام موسیٰ کاظم ؑ ) کو ہنستا ہوا نہیں دیکھتا تھا۔ دس تک آپ پر سخت گریہ و بکار طاری رہتا تھا۔ اور عاشورہ کا دن ان کےلئے رنج و غما ور گریہ و بکا کا دن ہوتا تھا۔ اور یہ فرماتے تھے یہ وہی دن ہے جس دن امام حسینؑ کو قتل کیا گیا۔ (۹)
امام علی رضا علیہ السلام:شہادت حسینؑکے دن (روز عاشورہ)نے ہماری آنکھوں کو مجروح کردیا اور ہمارے آنسوؤں کو جاری کردیا۔ (۱۰)
امام زمانہ علیہ السلام : (زیارت ناحیہ میں امام حسین ؑ کو خطاب کرتے ہوئے) میں ہر صبح و شام آپؑپر گریہ کرتا ہوں اور آپؑکی مصیبت میں آنسو کے بدلے خون بہاتا ہوں۔ (۱۱)
۱۔بحار لانوار جلد۴۴ صفحہ ۲۹۳۔ ۲۔مستدرک الوسائل جلد ۱۰ صفحہ ۳۱۸۔ ۳۔بحار الانوار جلد ۴۴ صفحہ ۲۸۴۔ ۴۔بحار لانوار جلد ۴۵ صفحہ ۱۷۴۔ ۵۔ثواب الاعمال جلد ۱ صفحہ ۱۰۸۔ ۶۔مصباح المتھجد: ۷۷۲۔ ۷۔ثواب الاعمال ۱۱۰/۳۔ ۸۔علل الشرائع ۲۲۷/۲۔    ۹۔ وسائل ۱۰/۳۹۴/۸۔ ۱۰۔امالی شیخ صدوق صفحہ ۱۹۰۔ ۱۱۔بحار الانوار جلد ۱۰۱صفحہ۲۳۸.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں