انوار الحدیث
فضائل صلوات:
٭آ ل رسولۖ کو صلوات میں شامل کرنا ضروری
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر صلوات بھیجتا ہے لیکن میری آل پر صلوات نہیں بھیجتا وہ جنت کی خوشبو نہیں سونگھ سکتا۔( جبکہ جنت کی خوشبو پانچ سو سال کے فاصلے سے سونگھی جاسکتی ہے) (فضائل صلوات اور مشکلات کا حل، صفحہ ٢٨)
٭ناقص صلوات نہ پڑھو!
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: مجھ پر ناقص درود نہ بھیجا کرو لوگوں نے عرض کیا: ناقص درود کیا ہے؟ فرمایا: 'اللھم صلّ علی محمد' کہہ کر نہ رہ جاؤ یہ ناقص صلوات ہے بلکہ یوں کہو: اللھم صلی علیٰ محمدۖ و آل محمد۔ (حاشیہ قرآن مترجم مولانا فرمان علی صاحب بنقل از صواعق محرقہ ابن حجر مکّی) ٭بہتّر شہیدوں کا اجر
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے:جو بھی کہے:''صلّی اللہ علیٰ محمد و آل محمد'' (یعنی محمد وآل محمدۖ پر صلوات پڑھے) تو خدا وند عالم اس کو بہتّر شہیدوں کا اجر عطا فرماتا ہے۔ (جامع الاخبار،صفحہ٧٤)
٭فقر و تنگ دستی کا علاج صلوات
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: صلوات پڑھنے سے فقر و تنگ دستی دور ہوتی ہے۔ (داستانہائے صلوات٩٧)
٭سب سے بڑا کنجوس!
رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: سب سے بڑا کنجوس وہ ہے جس کے سامنے میرا نام لیا جائے لیکن مجھ پر صلوات نہ پڑھے۔
(کنز العمال ،حدیث٢١٤٤)
٭صلوات کے ساتھ حاجت پوری ہوتی ہے
امیر المومنین علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے: جب خدا سے کوئی حاجب طلب کرو تو پہلے رسول خداۖ پر درود پڑھو پھر اپنی حاجت مانگو کیونکہ خدا اس سے بلند تر ہے کہ اس سے دو حاجتیں طلب کی جائیں اور وہ ایک تو پوری کردے اور ایک روک لے۔ (صحیفۂ سجادیہ، مترجم مولانا مفتی جعفر حسین صاحب،صفحہ ١٠٤) ٭سب سے سنگین عمل صلوات
امام محمد باقر علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن میزان اعمال پر سب سے سنگین اور وزنی عمل جو قرار دیا جائے گا وہ محمدۖ وآل محمد پر صلوات ہے۔
(بحار ٩٤،٤٩،٩: کافی ٢/٤٩٤)
٭بغیر صلوات کے دعا رکی رہتی ہے
امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: ہر دعا اس وقت تک رکی رہتی ہے (اور خدا تک نہیں پہنچتی) جب تک محمدۖ اور ان کی آل پر درود نہ بھیجا جائے۔
(صحیفہ سجادیہ ،ترجمہ مفتی جعفر صاحب،صفحہ ١٢٠)
٭ایک صلوات کے بدلے ہزار نیکیاں
امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:جو محمد اور آل محمدۖ پر صلوات پڑھتا ہے تو پروردگار عالم اس کے نامۂ اعمال میں ہزار نیکیاں لکھتا ہے۔
(جامع الاخبار،صفحہ٧٧)
٭گناہوں کا کفارہ صلوات
امام رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے گناہوں کا کفارہ ادا نہیں کرسکتا اسے کثرت سے صلوات پڑھنا چاہئے۔ اس لئے کہ محمد وآل محمد ۖ پر صلوات پڑھنے سے گناہ ختم ہوجاتے ہیں۔ (جامع الاخبار ٢٨)
ناقص صلوات نہ پڑھو!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:مجھ پر بترائ(دم کٹی )صلوات نہ پڑھو،لوگوں نے سوال کیا : اے اللہ کے رسول!یہ دم کٹی صلوات کیا ہے؟ فرمایا:اللھم صل علی محمد کہہ کر خاموش ہوجاؤ(تو یہ دم کٹی صلوات ہے) بلکہ کہو: ''اللھم صلّ علی محمد و علی آل محمد''۔حضرتۖ سے سوال کیا گیا :اے اللہ کے رسول ۖ! آپ کے اھل کون لوگ ہیں؟فرمایا:علی و فاطمہ و الحسن و الحسین۔ (کشف الغمہ،ج١،فصل فی الامر بالصلاة،ص٣٢٥؛ینابیع المودة،قندوزی،جزء اول،باب وجوب الامام،ص١١)
صلوات کا طریقہ!
عبد الرحمن ابن ابی لیلی نقل کرتے ہیں کہ کعب ابن عجرہ نے مجھ سے ملاقات کی اور کہا :آیا تم پسند کرتے ہو کہ ایک حدیث ہدیہ کے طور پر تمھیں تمھارے سامنے پیش کروں؟وہ حدیث یہ ہے کہ ایک دن پیغمبر اکرم ۖ ہم صحابہ کے پاس آئے ۔ہم نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول!ہم نے آپ پر سلام کرنے کے طریقے کو (قرآن سے )سیکھا ہے لیکن فرمائیے کس طرح آپ پر صلوات بھیجیں؟حضرتۖ نے فرمایا: کہو: ''اللھم صل علی محمد و آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و آل ابراھیم انک حمید مجید''پروردگارا !محمدۖ اور ان کی آل پر درود بھیج جیسا کہ ابراہیم پر درود بھیجاہے بیشک تو حمید و بزگوار ہے۔((صحیح بخاری،کتاب التفسیر،ج٦،ص٢١٧،سورہ احزاب کے ذیل میں؛ کنزالعمال،ج٢،حدیث٤٠٠٦؛ صواعق محرقہ،ص٤٦)
صلوات پڑھنے سے نفاق و کینہ ختم ہوتا ہے
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:مجھ پر بلند آواز سے صلوات پڑھو اس لیے کہ اس سے نفاق و کینہ ختم ہوتا ہے۔ (اصول کافی،ج٢،ص٤٩٣،ح١٣)
صلوات فراموشی کا علاج
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:جب کوئی چیز بھول جاؤ تو مجھ پر صلوات بھیجو کہ یہ اس چیز کے یاد آنے کا سبب ہے۔انشاء اللہ(فضائل صلوات ،ص٤٠)
صلوات، نجات اخروی کا سبب
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:جو بھی ایک دفعہ مجھ پر صلوات پڑھے تو اس کا کوئی گناہ باقی نہیں رہتا اور جو ہزار مرتبہ صلوات پڑھے تو خدا وند عالم اسے آتش دوزخ سے نجات عطا کرتا ہے۔(ثمرات الحیات،ج٢،ص٧٥٨بنقل از لآلی الاخبار)
صلوات پڑھنے سے امام زمانہ کا دیدار!
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: جو شخص نماز صبح و نماز ظہر کے بعد اللھم صل علیٰ محمد و آل محمد و عجّل فرجھم کہتا رہے تو وہ اس وقت تک نہیں مر سکتا جب تک کہ امام مہدی عج کا دیدار و ملاقات نہ کرلے۔(سفینةالبحار،ج٢،ص٥٠۔آثار و برکات صلوات ،ص٦٨)
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نام سن کر صلوات پڑھو
امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:جب تم جناب رسول خدا کا نام لو یا کوئی دوسرا تمہارے سامنے نام لے یا اذان وغیرہ میں ان جنابۖ کا نام نامی سنو توآنحضرتۖ پر درود بھیجو۔(حاشیہ ترجمہ قرآن مولانا مقبول احمد صاحب، ص٩٩٦بنقل از اصول کافی و من لایحضر)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں